English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے کی کوششیں رنگ لائی ،دو ماہ بعد لاپتہ خاتون کا پتہ چل گیا

share with us

گونگی ہونے کی وجہ سے وہ لوگوں کو صحیح طور پر کچھ بتا نہیں پا رہی تھی ،وہاں سے نہ جانے وہ کہاں چلی گئی ،جس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ،پولس بھی اسے ڈھونڈ نہیں پارہی تھی ،آخر بیرون مین ملازمت کر رہے اس کے بیٹے نے خود وطن لوٹ کر ماں کی تلاش شروع کی ،تلاش کے دوران منگلور میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے اسے بتایا کہ اس نے 28جولائی منگلور ریلوے اسٹیشن پر دیکھا تھا ،اور آخری مرتبہ ایک ماہ قبل وہ وہیں دیکھی گئی تھی ،جس کے بعد اس کے بیٹے نے دن رات ماں کی تلاش جا ری رکھی اورمنگلور کنداپور اڈپی میں جگہ جگہ اپنی ماں کی تصاویر کے پوسٹر چسپاں کئے اور پتہ بتانے والے کے لئے 10000ہزار کا انعام بھی مقر رکیا ،جس کے ایک ماہ بعد بدھ کے روز اگست 23ایک ریلوے سیکیورٹی گارڈ نے اسے پہچان کر روک لیا ،اور اس کے بیٹے کو فوری اطلاع دی ،جس کے بعد گھر والوں نے منگلور ریلوے اسٹیشن پہونچ کر اس سکیورٹی گارڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے 10000ہزا ر روپئے بطور انعام کے دے دیا ،گھر ولاوں نے جب اس سے اسی کی زبان میں بات کی تواس نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح راستوں پر ہی رہ رہی تھی کئی دنوں سے کھانا پینا اسے میسر نہیں آیا تھا ،جس کے بعد اس کی آنکھوں میں آنسوامنڈ آئے گھر والوں نے بھی اس پر اللہ کا شکریہ اد اکیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا