English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالی تنازعہ میں ایک استادنی کو اسی کے شوہر نے زندہ جلا دیا

share with us

کہا جا رہا ہے کہ طویل عرصہ سے مالی تنازعہ کی بناء پران کے درمیان ان بن چل رہی تھی اور اسی کو لے کر یہ ورادات انجام دئیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ حادثہ کے فورا بعدخاتون کو جلتا چھوڑکر بے رحم شوہر کا ر میں سوار ہو کر فرار ہو گیا ، واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولس اسپتال پہونچی جہاں خاتون کے ہوش میں آتے ہی اس کا بیان لیا ،ان کا کہنا تھا کہ یہ اس کا دوسرا شوہر ہے اور وقتا فوقتا اس سے رقم وصولتا رہتاہے ،کچھ ماہ قبل اس نے اس سے پانچ لاکھ کے زیورزبر دستی کر اس سے چھین لے گیااوراسی منگل کے روز بنا بتائے اس کے اے ٹی ایم کارڈ سے قریب80000کی رقم نکال لی ،جو ا س نے اپنے بیٹے کی اچھی تعلیم کے لئے جمع کر رکھے تھے ،اسی بات کو لے کر ان کے مابین جھگڑا ہو گیا،اور اس نے اسکول آکر اسی بات کو لے کر بحث شروع کی ، اور اسی بیچ اس نے اپنے ساتھ لائے کیروسن کے ٹن سے اس پر کیروسن چھڑکا اور اسے آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ،اسکول ہیڈماسٹر نے جب چیخ و پکار سنی تو وہ دوڑے دوڑے وہاں پہونچ کر آگ بجھائی اور اسے فوری اسپتال منتقل کروایا جہاں اس کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔ ، پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا