English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ میں نیا موڑ

share with us

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حال ہی میں اہم شاہراہ توسیعی معاملہ میں یہ بات گردش کررہی ہے کہ شمس الدین سرکل کے قریب اہم شاہراہ کی توسیع اسی تا پچاسی میٹر ہوگی جس کی وجہ سے یہاں موجود اراضی اور کامپلیکس کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ اہم شاہراہ شہر کے بیچوں بیچ سے نکالنے کے بجائے بائی پاس کیا جائے تاکہ مکینوں کا کسی طرح کا بھی نقصان نہ ہو۔ یادداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہاں کے عوام آپس میں محبت کے ساتھ رہتے آرہے ہیں اور اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کو لے کر ان کے درمیان ان بن ہونے کے امکانات بھی ہیں۔مزید کہا گیا کہ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ تنظیم کی قیادت میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ بائی پاس نہ کرنے کی صورت میں فلائی اوور عثمان نگر سے حنیف آباد تک کیا جائے اور اس کے نیچے سرویس روڈ بھی بنایا جائے ۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل یہ بات عوام کے درمیا ن گردش کررہی تھی کہ بائی پاس نہیں ہوگا اور اہم شاہراہ شہر کے بیچوں بیچ ہی سے نکالی جائے اور فلائی اوور دو کلومیٹر کا تعمیر کیا جائے گا ، دوسری جانب فلائی اوور کو لے کر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلائی اوور صرف ایک ہی کلومیٹر تعمیر کیا جائے گا۔ لیکن اب تنظیم کی جانب سے پیش کیے گئے میمورنڈم سے اہم شاہراہ توسیعی معاملہ نے پھر ایک بار نیا موڑ اختیار کرچکا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک احتجاج کے ذریعہ بائی پاس نہ ہونے کی بات بھی کہی جاچکی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا