English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : اہم شاہراہ توسیع کو لے کر پھر ایک بار کھڑا ہوا تنازعہ

share with us

لیکن بھٹکل کا معا ملہ مختلف ہے ، بھٹکل کی صو رتحال اس سے الگ ہی نظر آرہی ہے ، اس سے قبل بھی اہم شاہراہ کی تو سیع کو لیکر بھٹکل میں ہنگا مہ بر پا ہو گیا تھا ،لیکن پھر ایک بار نیشنل ہا ئی وے کی تو سیع کو لیکر عوام کی طرف سے بہت بڑے احتجاج کی تیا ریاں چل رہی ہیں ،13؍ اگست اتوار کی شام رابطہ ہال میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا ہے کہ نیشنل ہا ئی کو با ئی پاس کرا نے کے مطا لبے کو لیکر پہلے مر حلے میں 16؍ اگست کے دن بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمو رنڈم پیش کیا جا ئیگا ،مگر پھر بھی اس تعلق سے کو ئی کا روائی نہ کی گئی تو مسلمان ،ہندو سمیت بھٹکل کے سبھی عوام مل کر بڑے پیما نے پر احتجاج کر تے ہو ئے بھٹکل بند منا یا جا ئیگا ،بتا یا گیا ہے کہ نیشنل ہا ئی کی تو سیع کے لئے ابتداء میں 30 میٹر تک زمین کی حصولیا بی کا وعدہ کیا گیا تھا ،جس سے بھٹکل میں مو جود دکا نوں ومکا نوں کو زیا دہ نقصان نہیں پہنچ رہا تھا ،لیکن اب یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نئے منصو بے کے تحت ہا ئی وے کو شمس الدین سرکل پر فلا ئی اوور سے گذارا جا ئیگا ،اور بندر روڈ سے سا گر رو ڈ جا نے کے لئے انڈر پاس راستوں کا منصو بہ بنا یا گیا ہے ،جب کہ اس منصو بے کو عملی جا مہ پہنا نے کے لئے سر کل اور اس کے آس پاس سے 80 سے 85 میٹر تک زمین کی حصو لیا بی کی جاسکتی ہے ،اس نئے پرو جکٹ سے بھٹکل کے عوام نے شدید برہمی کااظہارکرتے حالیہ فیصلہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ شہر کے معروف سما جی ادارہ مجلس اصلا ح وتنظیم کے صدر جناب قا ضیا مزمل نے بتا یا کہ اس تعلق سے مکمل معلو مات حاصل کر تے ہو ئے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت نیا خا کہ حاصل کیا گیا ہے ،مزید انھوں نے کہا کہ ہما را مطا لبہ یہی ہے کہ نیشنل ہا ئی کو با ئی پاس کرا یا جا ئے ،واضح رہے کہ تنظیم صدر ایڈو کیٹ جناب مزمل قا ضیا صا حب کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ 16 ؍ اگست بدھ کے دن دو پہر تین بجے شمس الدین سرکل سے ایک ریلی نکا لی جا ئیگی جو اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک جا ئیگی ،جس کے بعد اے سی کو میمو رنڈم پیش کیا جا ئیگا ،اہم بات یہ ہے کہ احتجا جی ریلی کے مو قع بھٹکل کے تاجروں سے اپنے اپنے کاروبار بند رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ ملحو ظ رہے کہ اس مو قع پر بھٹکل مر چنٹ اسو سی ایشن کے ذمہ داران سمیت دیگر ادا روں نے بھی تنظیم کے موقف کی تا ئید کر تے ہو ئے ا حتجاج میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کی ہے ، عوام کا ماننا ہے کہ تنظیم کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ کے تحت عوام کو تنظیم کا بھرپور ساتھ دینے کی ضروریت ہے۔تنظیم کے صدر جناب مزمل قا ضیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بڑی تعداد میں اس ریلی میں شرکت کرتے ہو ئے احتجاج کے مکمل ہو نے تک اپنا کاروبار وغیرہ بند رکھیں ،میٹنگ میں تنظیم کی طرف سے قا ئم کردہ ہا ئی وے کمیٹی کے کنوینر ایس ایم پرویز ،الطاف کھروری، عنا یت اللہ شا ہ بندری سمیت دیگر مسلم وغیر مسلم ذمہ داران مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا