English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں پر حالات ان کی اپنی کوتاہی ہے : ڈاکٹر شکیل صمدانی

share with us

اسی طرح سے ہما رے علا قوں میں کثرت سے جرا ئم کی واردات پیش ہو تی رہتی ہے ،کو ئی مسلمان کو ئی اچھا کام کر تا ہے یا کسی اچھے پرو جکٹ کو لیکر کھڑا ہو تا ہے تو سب سے پہلے ہما رے اپنے بھا ئی ہی اس کے خلاف کھڑے ہو جا تے ہیں ،اور اس کا پیر کھینچنے کی کو شش کر تے ہیں ،اس کی کئی ایک مثا لیں ہمیں اکثر اوقات دیکھنے کوملتی ہے ،ان با توں کا اظہار پروفیسر شعبہ قا نون علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جناب ڈاکٹر شکیل احمد صمد ا نی صاحب نے کیا ،وہ آج بروز سنیچر بعد نما زعصر مو لا نا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں منعقدہ ایک خصو صی پروگرام میں خطاب کر رہے تھے ،انھوں نے مو جودہ حا لات میں مسلما نوں کی طرف سے ہو نے والی غفلت اور چوک پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہما را اکثر وقت مر کزی حکومت کی تنقید کر نے اور ان سے اپنی نفرت کا اظہار کر نے میں ضا ئع ہو جا تا ہے ، جس سے معا شرہ پر اچھے نتائج کے بجا ئے غلط نتا ئج مر تب ہو تے ہیں ،ہما رے نہ چا ہنے اور ہما ری طرف سے ان کو روکنے کی پو ری کو شش کے با وجود جب وہ اقتدار میں آہی گئے ہیں تو اب ہمیں ان کا احترام کر تے ہو ئے ان کے تعلق سے خواہ مخواہ کی بدگما نیاں پھیلا نے کے بجا ئے ان سے فا ئدہ اٹھا نے کی کو شش کر نی چا ہئے ، اور ا گر ہما رے حق میں کو ئی حکم جا ری ہو جا ئے تو ہما رے ملی ادا روں کی طرف سے اظہار مسرت کا پیغام ان کے حق میں جا نا چا ہئے تا کہ وہ آپ کی اس رویہ کو دیکھ کر مزید اس طرح کے فیصلہ لینے پر آما دہ ہو جا ئیں ،ہمیں گالیوں کے بجا ئے محبت کی زبان سے کام لینا چا ہیئے ، اس کے علا وہ بھی انھوں نے دستور ہند کی روشنی میں مسلما نوں کو خصو صا نو جوا نوں کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے بہت ہی مفید مشورے حاضرین کے سامنے رکھے۔،ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغا ز مو لا نا ارشاد نا ئیطے ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جس کے بعد با نی وجنرل سکریٹری مو لا نا محمد الیاس صاحب ندوی نے اکیڈمی کا مختصرا تعارف اور اس کی سر گر میوں پر مختصرا روشنی ڈالی۔عا ئیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا