English   /   Kannada   /   Nawayathi

رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے خوبصورت تقسیمِ ایوارڈ کے پروگرام کا انعقاد

share with us

رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب یونس قاضیا صاحب نے رابطہ کے مقاصد کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ سوسائٹی گذشتہ پچیس سالوں سے تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو آگے بڑھانے کا کام کررہی ہے اور ان کی ہمت افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے رابطہ کی دیگر سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہو ئے یہ عزم ظاہر کیا کہ بھٹکل اور مضافات کی سب سے بڑی ضرورت اسپتال کے قیام پر غوروخوض کررہا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی اس کو قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جلسہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی صدر شعبہ قانون علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جناب شکیل احمد صمدانی نے اور وزیر اغذیہ جناب یوٹی قادر نے شرکت کی۔ جناب شکیل صمدانی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور انہیں اپنے شاندار ماضی کو یاد دلاتے ہوئے اس کی روشنی میں تعلیمی میدان میں ترقی کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ مسلمانوں میں اب تعلیمی شعور پیدا ہورہا ہے اور کئی ایک ریاستوں میں وہ اول مقام تک پہنچ رہے ہیں۔ لہذا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے تعلیمی ایوارڈ کے پروگرامات منعقد کرتے ہوئے دینی اور عصری دونوں میدانوں میں آگے بڑھنا چاہیے۔ وزیر اغذیہ جناب یوٹی قادر نے بھی رابطہ کی سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے ذمہ داروں کو خصوصی مبارکبا د پیش کی اور کہا کہ تعلیم ہی سے انسان کی قدر ومنزلت کا پتہ چلتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آپ کو آپ کے نمبرات آگے نہیں لے جائیں گے بلکہ آپ سے معاشرہ کو کتنا فائدہ ہورہا ہے اس چیزپر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔ رابطہ کے سابق صدر جناب محمد صادق پلور صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے کہ اس کی ایک تاریخ رہی ہے کہ جہاں وہ ہمیشہ چھائے رہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے آج کے ایوراڈ یافتہ طلباء وطالبات میں سب سے نمایاں طالبات ہی رہیں البتہ انہوں نے طلباء سے درخواست کی کہ وہ اپنے اوقات کو ضائع کرنے کے بجائے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں ان کو صرف کرنے پر ایک بڑا کارنامہ وہ بھی انجام دے سکتے ہیں۔ جلسہ کی سب سے اہم کڑی تقسیمِ انعامات کی تھی جس کی نظامت محمد یوسف ابن مولانا محمد ایوب برماور ندوی نے کی جنہوں نے ان خوش نصیب طلباء کے ناموں کا اعلان کیا اور انہیں اسٹیج پر مدعو کرکے انہیں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ ملی اسکولوں میں تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عثمان حسن رولنگ شیلڈ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل کو دی گئی جس کو شمس کے ذمہ داروں نے مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں حاصل کیا۔جلسہ میں خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام کیا تھا اور طالبات کو انعامات حاصل کرنے کے لیے خواتین ہی میں ایک الگ اسٹیج بنایا گیا تھا او راس اسٹیج پر موجود خواتین مہمانوں کے ہاتھوں انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ جلسہ کی نظامت رابطہ کے سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ، شہر کے عوام کے ساتھ ساتھ قرب وجوار کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ مغرب کے قریب یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

06 FIKROKHABAR BHATKAL 11 AUG 2017

23 FIKROKHABAR BHATKAL 11 AUG 2017

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا