English   /   Kannada   /   Nawayathi

را بطہ تعلیمی ایوارڈ کا پروگرام 11؍ اگست بروز جمعہ بعد عصر منعقد ہوگا

share with us

اس کے ساتھ ساتھ خلیج میں مقیم بھٹکلی احباب کے وہ نو نہا لان جنھوں نے وہاں کے اسکولوں میں امتیا زی نمبرات حاصل کئے ہیں انہیں بھی اعزاز سے نوا زا جا ئیگا ،اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی وزیر اغذیہ حکو مت کر ناٹک جناب یو ٹی قادر صا حب ، شعبہ قا نون علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی کے اہم ذمہ دار جناب شکیل صمدا نی صاحب اور مقا می ایم ایل اے جناب منکال ایس وئیدیا صا حب شرکت کریں گے،ان کے علا وہ مقا می علماء کرام اور مختلف جما عتوں کے ذمہ داران بھی اسٹیج کو زینت بخشیں گے ان باتوں کا اظہار سابق جنرل سکریٹری رابطہ سوسائٹی بھٹکل جناب محی الدین رکن الدین نے کیا۔ انہوں نے آج شام بعد عصر رابطہ دفتر میں منعقدہ پریس میٹنگ میں رابطہ کے ذریعہ انجام پانے والے کاموں کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً بیس سے پچیس سال قبل جب ہماری قوم کے نوجوان تعلیمی میدان میں پیچھے ہٹ رہے تھے اس وقت خلیج میں مقیم ذمہ داروں نے محسوس کیا کہ کوئی ایسی ترکیب نکالی جائے جس کے ذریعہ سے ہمارے طلباء تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں اور قوم کا روشن کرتے ہوئے نئی نسل کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے ذریعہ بن جائیں۔ ماشاء اللہ ذمہ داران نے مل بیٹھ کر رابطہ ایوارڈ کی شکل میں ایک تجویز طئے کی اور اس پر آج تک عمل ہورہا ہے اور اس کا نتیجہ بھی ہمارے سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت ہم نے ساٹھ سے پیسٹھ فیصد نمبرات حاصل کرنے والوں کو بھی ایورا ڈ سے نواز ا ہے لیکن الحمد للہ اس ایوراڈ کی برکت اور طلباء کے درمیان ہونے والے اس ایوراڈ کے تذکرہ نے ہمارے طلباء کو تعلیمی میدان کی بلندیوں پر پہنچادیا اور اب ہم نے ایوراڈ کے لیے پچاسی فیصد نمبرات مختص کیے ہیں جس میں بھی ماشاء اللہ ہمارے طلباء کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوتی ہے اور ہمارے لیے ایوراڈ کے لیے ان کے انتخاب میں بہت دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہماری نظر سول سرویس پر ہے اور اس کے لیے ہم نے خاکہ تیار کیا ہے ۔اس میدان میں ہم نے صرف بھٹکل میں مقیم طلباء کے لیے مختص نہیں کیا بلکہ اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پوری ساحلی پٹی کواس میں شامل کیا ہے ،انہوں نے اس بات پر بھی توجہ دلائی کہ ہم اس کے ساتھ ساتھ شہر میں امن وامان کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں اور جو بھٹکل ہمارے پچپن میں ہم نے دیکھا تھا اسی ماحول کو دوبارہ لانے کی بھی سعی کررہے ہیں تاکہ یہاں ہر کوئی امن وامان کے ساتھ زندگی گذاریں۔ انہوں نے بروز جمعہ بعد عصر منعقد ہونے والے رابطہ تعلیمی ایوارڈ میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست بھی کی ۔ اس موقع پر سابق صدر رابطہ جناب محمد صادق پلور ، سکریٹری رابطہ مولانا تنویر جوشیدی ندوی ، جناب محسن شاہ بندری ، مولانا عبدالباسط حفیظ ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا