English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکولہ میں پھر ایک بار پیش آیا سڑک حادثہ

share with us

حا دثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے نو افراد تیز رفتار کار پر سوار ہو کر بیجا پور ضلع کے وجئے پور سے جنو بی کینرا کے کے سبرا منیا کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی کار سڑک کنارے پارک کی گئی لا ری سے جا ٹکرا تے ہو ئے حا دثہ کا شکار ہو گئی ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والوں کی شنا خت پر بھو شٹی، رد رپّا گرو،سور نا ردرپّا،آکاش موتپّا شرل شٹی ،اور سومیا ، کے طور پر کر لی گئی ہے ،جب کہ حا دثہ میں زضمی ہو نے والوں میں تین بچے اور ایک خا تون شامل ہیں ،جن کی شنا خت دانپّا کو ری اور اس کا لڑکا ادتیہ کو ری ، را جیو گو پال پا ٹل اور سنتوش شر لا شٹی کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،کہا گیا ہے کہ کل بدھ صبح کے وقت مذکو رہ مقام پر کچھ خرا بی پیدا ہو نے سے سڑک کنارے ایک لا ری پا رک کی گئی تھی ،اہم بات یہ ہے کہ جہاں لا ری پارک کی گئی تھی وہاں کی سڑک پکّی اور بہترین ہو نے کی وجہ سے سواریوں تیز رفتاری کے ساتھ گذر تی تھی ،جس کی بنا پر کل دو پہر سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار لا ری اس لا ری سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں لا ری ڈرا ئیور کی مو قع پر ہی مو ت واقع ہو گئی ،اس کے بعد کل ہی رات ایک تیز رفتار کا ر اسی لا ری سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں وہی لا ری پا نچ لو گوں کی ہلاکت کا سبب بنی ،جب کہ دیگر افراد چار افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں انکو لہ سر کا ری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اگلے علاج کے لئے کاروار اسپتال منتقل کیا گیاہے ، تاہم ان کی حالت اب بھی تشویش ناک بتا ئی جا رہی ہے ،حا دثہ کی اطالاع پا تے ہی انکو لہ پو لیس نے جا ئے حا دثہ پر پہنچ کر تمام چیزوں کامعا ئنہ کر نے کے بعد انکو لہ پو یس تھا نہ میں معا ملہ درج کر لیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا