English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : افسران کی غفلت پر ماہی گیروں کا سخت احتجاج

share with us

جب کہ بہت ساری کشتیاں خرا بی کا شکا ر ہو نے سے ابھی تک سمندر میں نہیں اتری ہیں ،البتہ انکی درستگی کام جا ری ہے ،اور بدھ سے محکمہ ما ہی گیر کے افسران کی نگرا نی میں کشتیوں کی جانچ کا کام شروع ہو چکا ہے ،لیکن افسران کنا رے لگی کشتیوں کی جانچ کے سلسلہ میں کو تا ہی برت رہے ہیں ،کشتی کے رجسٹرڈ ہو نے کا تو ثیق نا مہ اور انجن وغیرہ سب کچھ دکھا نے کے با وجود افسران اس کی جانچ کے سلسلہ میں کو ئی اقدام نہیں کر رہے ہیں ، جس کی بنا پر اکثر ما ہی گیروں کے سر کا ری سہو لیات سے محروم ہو نے کا خد شہ ظا ہر کیا جا رہا ہے ،ما ہی گیروں نے اپنی نا راضگی کا اظہار بھی کیا ، اس مو قع پر محکمہ کے ڈا ئرکٹر روی نے اعلی افسران کے ساتھ بات چیت کے بعد مسئلہ کے حل کر نے کی یقین دھا نی کر تے ہو ئے بر ہم ما ہی گیروں کو اطمینان دلانے کی مکمل کوشش کی ، لیکن ڈائرکٹر کی باتوں سے عدم اطمینان حا صل کر تے ہو ئے احتجا جیوں نے ضد کر تے ہو ئے کہا کہ اس سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ، جب تک اعلی افسران یہاں آکر ہما رے مسئلہ حل نہیں کر یں گے تب تک ہم ہر گز دفتر سے نہیں نکلیں گے ، جس کی بنا پر دو پہر 3 بجے کے قریب نا ئب ڈائرکٹر دفتر پہنچ گئے ،تو احتجا جیوں نے ان کا گھیرا ؤ کر تے ہو ئے اپنے مسئلہ کو ان کے سامنے رکھتے ہو ئے کہا ہم آپ کا بہت احترام کر تے ہیں ،لیکن جن افسران کو کشتی جانچنے کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ بالکل صحیح نہیں ہے ، ان کا ہما رے ساتھ برتاؤ ٹھیک نہیں ہے۔ انصاف نہ ملنے پر احتجا جیوں کی طرف سے سخت دھمکی ملنے پر با ئب ڈائرکٹر ایم دوڈ منی نے ان کو مطمئن کر تے ہو ئے کہا کہ دو با رہ کشتیوں کی جانچ کی جا ئیگی ، نا ئب ڈائرکٹر کی طرف سے دو بارہ جانچ کی یقین دہا نی کے بعد ما ہی گیر وہاں سے واپس لو ٹے ،اس مو قع پر احتجاج میں ما ہی گیر سنگھ کے صدر اور نا ئب صدر سمیت دیگر ذمہ داران مو جود تھے ،ملحو ظ رہے کہ شام کے وقت خود نا ئب ڈائرکٹر نے سمندر کے کنا رے پہنچ کر تمام کشتیوں کا معا ئنہ کر تے ہو ئے ان کی دو با رہ جانچ کرا نے کا حکم دیا ، کنا رے لگی کشتیوں کو بھی با ہر نکال کر ان کی جانچ بھی شروع کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا