English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہر نیہ کے مریض کی کندا پور کے نجی اسپتال میں ہو ئی موت ، گھر والوں نے ڈاکٹر کو ٹہرا یا موت کا ذمہ دار

share with us

جس کے بعد ڈاکٹر نے اس کا معا ئنہ کر نے کے بعد منگل کے دن اس کا آپریشن کیا ،جس کے بعد سنجیوا کی حالت ٹھیک ہو گئی تھی ،اور اس کی صحت میں کا فی افا قہ ہو گیا تھا ،لیکن اچا نک کل شام کے وقت سانس لینے میں اس کو دشواری ہونے سے اس کی طبیعت بگڑ گئی ، اور اس کا دم گھٹنے لگا ،جس کی بنا پر ڈاکٹروں نے اس کو مختلف دوائیں دی اور اس کا علاج کیا ،لیکن ڈاکٹروں کی کو ئی دوا اس پر کا رگر نہیں ہو ئی ،اور اچا نک اس نے اپنا دم تو ڑ دیا ،سنجیوا کی موت کی خبر اس کے گھر والوں پر بجلی بن کر گری ،اور اس خبر کو سننے کے بعد ان کے ہوش وہوا س اڑگئے ،آپریشن کے بعد شفا یا بی کی طرف بڑھ رہے مریض کی اچا نک مو ت پر بر ہم اس کے اہل خا نہ نے ڈاکٹروں کی غفلت اور کو تا ہی کو موت کا سبب قرار دیا ،اس ڈاکٹرکے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کر تے ہو ئے مذکو رہ اسپتال اور ڈاکٹر کے خلاف معا ملہ بھی درج کر لیا ہے ،واضح رہے کہ سنجیوا سی، آئی، ٹی ،یو کا ایک فعال کا رکن تھا ،اور ایک قابل قدر شخص تھا ،اپنے بہترین اخلاق وکردرا کی بنا پر ہر ایک کا محبوب تھا ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے یم سی اسپتال منی پال منتقل کیا گیا ہے ،جب کہ کندا پور پو لیس تھا نہ میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا