English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑک حادثہ :بس ڈرائیور کی لاپرواہی پانچ افراد کی ہلاکت سبب بن گئی ،ڈرائیور موقع سے فرار

share with us

رکشہ پر سوار ایک اور شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، جسے میگان اسپتال کے ICUمیں رکھا گیا ہے ، ، پولس ذرائع کے مطابق یہ سب مزدور پیشہ افراد تھے ، جمعہ کے روز سنگدور چودیشوری مندر کے درشن کے لئے نکلے تھے ،سنیچر کے روز اپنے علاقہ لوٹتے ہوئے راستہ میں ایک تیز رفتار بس ان سے جا ٹکرائی ،جس سے ان کی درناک موت واقع ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی دیہی پولس سرکل انسپکٹر منجوناتھ نے موقع پر پہونچ کر تفصیلات جمع کی ،بس ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کی بناء پر یہ حادثہ رونما ہونے کی بات کہی جا رہی ہے ، جبکہ بس ڈرائیور اس حادثہ کے بعد سے لاپتہ ہے ،ساگر پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا