English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوماہ بعد بنٹوال تعلقہ کو کرفیو سے ملی نجات

share with us

حا لات پر قا بو پا نے اور ما حول کو پر امن بنا ئے رکھنے کے لئے کریمنل پرو سیجر ایکٹ کی دفعہ 144کے تحت اور کر نا ٹکا پولیس ایکٹ کی دفعہ 35 کے تحت تعلقہ میں اتنا عی احکامات کا نفاذ کیا گیا تھا ،لیکن اب یہاں حالات پرامن ہونے سے کرفیو ہٹادیا گیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ما حول کو پر امن بنا ئے رکھنے کے لئے تعیین کردہ عام پو لیس اہل کار کوروں اور حفاظتی دستوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے ،ملحوظ رہے کہ دو مہینہ قبل دو افراد کے مابین شروع ہو نے ولے جھگڑا فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا تھا جو دن بدن طول پکڑتا گیا جس میں کئی افراد کا قتل تو کئی زخمی بھی ہوگئے ،خصوصا اشرف کلا ئی اور شرتھ مڈیوال کے قتل کے معا ملہ نے پو رے تعلقہ میں ہنگا مہ بر پا کیا ،جس کی بنا پر پو رے جنو بی کینرا میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا،ملحوظ رہے کہ اشرف کلا ئی قتل معا ملہ میں ملوث ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ،لیکن شرتھ مڈیوال کے قاتلین کا اب تک کو ئی سراغ نہیں مل پا یا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا