English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی کرناٹکا میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات کی خبریں

share with us

جس سے شیکھر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ،جبکہ دوسری بائیک پر سوار دونوں کو سنگین چوٹیں آئی ہیں ،جنہیں کنداپور کے اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے 

بے قابو کار درخت سے جاٹکرائی ،تین افراد زخمی

یلاپور:2؍اگست2017(فکروخبر نیوز) یلاپور کے قریب ساتوں شہید درگاہ کے سامنے ایک کار بے قابو ہو کردرخت سے جاٹکرائی ،جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ،بتایاجا رہاہے کہ کار پر سوار یہ افراد ہبلی سے کاروار کی جانب سفر کر رہے تھے ، اسی دوران کروتی سے آگے ساتوں شہید درگاہ کے قریب کار ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی ،اور سڑک سے اتر تے ہوئے درخت سے جاٹکرائی ،جس سے تین افراد سنگین طور پر زخمی ہوگئے ،زخی ہونے والے افراد کو ہبلی کے کے یم سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،کلکڈگی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ، چھ زخمی

کاسرگوڈ : 2؍اگست 2017(فکروخبر نیوز) یہاں بائیک اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں ایک نا ئی کی دکان میں ملازمت کر رہے ایک شخص کی موقع پر موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، یہ حادثہ کاسرگوڈ کے سی پی سی آر ائی کے قریب اہم شاہراہ پر پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت بائیک سوار تمل نا ڈو کے پٖڈوکوٹائی کے ساکن ماری موتو کی حیثیت سے کی گئی ہے ،جبکہ کار پر سوار چھ افراد سخت زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کو منگلور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، ٹرافک پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے ،

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا