English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ پاور ہاؤس کی حیثیت رکھتا ہے : مولانا محمد خالد ندوی غازیپوری

share with us

مولانا موصوف آج صبح جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے وسیع وعریض کانفرنس ہال میں اللجنۃ العربیہ کے افتتاحی پروگرام میں طلبائے جامعہ سے مخاطب تھے۔ مولانا موصوف نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ اس ادارہ کو بانیان اور ذمہ داروں نے اپنی محنتوں سے سینچا ہے اور ان ہی کی ان کوششوں کی وجہ سے الحمدللہ تناور درخت کی شکل میں آپ کو نظر آرہا ہے۔ مولانا نے اللجنۃ العربیہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اس میں دلچسپی کے ساتھ شریک ہونے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جو بنے ہیں اسی میدان سے بنے ہیں اور اس کامقصد ہی یہی ہے کہ آپ کی زبان کھل سکے ، آپ کی تحریر قابل قدر بن جائے اور آپ مستقبل میں دعوتی میں میدان میں اپنے فریضہ کی ادائیگی کے لیے تیار ہوجائیں۔ مولانا نے طلباء کو والدین کی خدمت کے ساتھ اساتذہ کی خدمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلاف کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جن کی روشنی میں اپنی تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں او رساتھ ساتھ اپنے مادر علمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں ، اس کے ایک ایک ذرہ پر محبت کی نگاہ ڈالیں جس سے آپ کے علم میں بھی اضافہ ہوگا اور آپ کو مستقبل میں یہ چیزیں کام بھی دیں گی۔مولانا نے مادر علمی کے سلسلہ میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر علمی کے خلاف کوئی بات ہماری زبان سے نہ نکلنے پائے ، اگر ہم سے یہ غلطی سرزد ہوجائے گی تب ہمارا یہاں تعلیم حاصل کرنا بے فائدہ ہے۔ مولانا نے طلباء کو والدین کی خدمت کے ساتھ اساتذہ کا ادب کرنے کی بھی ترغیب دلائی اور ندوۃ العلماء کی تاریخ اوراس کے بنیادی مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں اللجنۃ العربیہ کی ذمہ داریاں طلباء کے درمیان تقسیم کی گئیں اور امید ظاہر کی گئی کہ طلباء سابقہ سالوں کے مقابلہ میں اس سال اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے پر ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پرمہتمم مولانا مقبول احمد ندوی نے صدارتی خطاب فرمایا اوراستاد تفسیر مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے بھی بچوں کو نصیحت کی۔ دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 


تفصیلات کچھ اس طرح ہے

IMG 20170729 WA0109

 DSC 0001

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا