English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے

share with us

ان خیالات کا اظہار استاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا خالد ندوی غازیپوری نے کیا۔ مولانا آج بعد نمازِ عصر جامع مسجد تیگنگن گنڈی میں مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کی طرف سے منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب فرمارہے تھے۔مولانا نے اپنی تقریر میں عوام کو اسلامی طرز پر اپنی زندگی گذارنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات انتہائی سنگین ہے اور اس وقت ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں جس سے اللہ کی مدد بھی شامل حال ہوجاتی ہے لیکن انتشار سے اللہ کی مدد بھی حاصل نہیں ہوتی اور نہ لوگ اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں ۔ مولانا نے اہلیانِ تینگن گنڈی سے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں والوں سے تعلق بہت پرانا ہے اور یہ بات سچ ہے کہ جس سے تعلق ہوتا ہے اس سے محبت ہوتی ہے ،اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ وہاں خوشی ہونے سے خوشی کا محسوس ہونا فطری بات ہے اور وہاں غم اور تکلیف کی باتیں ہونے سے تکلیف کا ہونا بھی فطری بات ہے، غلطیاں تو انسان ہی سے ہوتی ہے لیکن ہمارا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ اس کے مثبت کام کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی غلطیوں سے نظر انداز کریں اور کام کو آگے بڑھائیں۔ مولانا نے مدرسہ کی اہمیت وافادیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن کا علم تمام علوم پر فوقیت رکھتا ہے اور جو مقام اس کا ہوسکتا ہے کسی بھی علم کا نہیں ہوسکتا ہے لہذا اس علم کو مقدم کرتے ہوئے اپنے نونہالوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر مولانا نے کئی اہم باتوں کا طرف عوام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کامل اسلامی زندگی گذارنے کی نصیحت کی ۔ جلسہ کا آغاز محمدخالد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، نعت فائق معروف نے پیش کی، استقبال وتعارف مولانا محمد اسماعیل ندوی نے پیش کیا اور نظامت کے فرائض مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ عبدالقادر ڈانگی ، مہتمم مدرسہ مولانا محمد سعود ندوی اور صدر مدرسہ جناب محمد غوث بنگالی ودیگر ذمہ داروں کے ساتھ عوام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا