English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمند کی تیز لہروں میں پھنسی کشتی ، سات افراد بحفاظت ساحل تک پہونچائے گئے

share with us
جس کے بعد پنمبورکوسٹ گارڈ کے مرکزی دفتر سے ان کی مدد کے لئے ICGSراجدوت کو بھیجا جس کی مدد سے وہ بحفاظت ساحل پر پہونچایا گیا ، واضح رہے کہ یہ گزشتہ چار دنوں میں یہ دوسرا اہم ریسکیو آپریشن ہے ،چار روز قبل بھی اسی طرح ایک کشتی کے ڈوبنے کامعاملہ پیش آیا تھاجس پر قریب 27افراد سوار تھے ،کوسٹ گارڈ کی جانب سے کئے گئے ریسکیو آپریشن کی مد د سے ان سبھی27افراد کو ساحل تک پہونچا گیا تھا۔
 
جنسی ہراسانی معاملہ ، ایک پولس حراست میں ، بقیہ دو کی تلاش جاری 

کنداپور:7؍جون (فکروخبر نیوز) جنسی ہراسانی کی شکار ایک لڑکی کی جانب سے زہر کی شیشی پی کر اقدام خودکشی کے معاملہ کے بعد پولس اسے ہراساں کرنے والے تین افراد میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،منگل کے روز لڑکی کی جانب سے اقدام خود کشی کے بعد لڑکی کو منی پال کے کے یم سی اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا جہاں اب بھی اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آیا ہے،منگل کے روز لڑکی نے میجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا کہ دو مہینوں سے تین نوجوان راستہ روک کر اسے تنگ کیا کرتے تھے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اسے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرتے تھے ،2جون اس میں سے ایک لڑکے نے اسے فون کال کر اپنے ساتھ بینگلور آنے کے لئے کہا لیکن اس کے انکار پر اس نے والدین کو تکلیف پہونچانے کی دھمکی دی ،اور کہا کہ اس سے پریشان ہو کر وہ زہر کھانے پر مجبور ہو گئی ، اس پر پولس نے ان تین افراد کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا ، لیکن تینوں اس واقعہ کے بعد فرار ہوگئے تھے ، پولس نے اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ان میں سے ایک کو بینگلور سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ، پولس کا کہنا ہے کہ بقیہ دو کی تلاش جاری ہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی ان کی گرفتار بھی عمل میں آئے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا