English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع بھر کی خبریں مختلف اخبارات کے حوالہ سے

share with us

بتایاجارہا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی منکی او رہوناور پولیس جائے واردات پہنچی اور ٹرافک نظام کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ حادثہ کی وجہ سے دونوں لاریاں بیچ سڑک پر تھیں اور آمدورفت کے لیے دوسرا کوئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے تقریباًتین گھنٹے ٹرافک نظام متأثر رہا اور دو کلومیٹر دو رتک ٹرافک کا نظام متأثر رہا۔ پولیس کی جانب سے کافی مشقت کیے جانے کے بعد ٹرافک نظام دوبارہ شروع ہوا۔بڑھتے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے عوام نے افسران سے جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مرڈیشور میں تین ڈوبتے بچوں کو بچالیا گیا 

مرڈیشور 06؍ جون 2017(فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹکا کے مشہور ساحل سمندر مرڈیشور میں تین بچوں کو ڈوبنے سے بچائے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلور کے مجیسٹک علاقہ کے مقیم ایک اہلِ خانہ مرڈیشور میں سیاحت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران ان کے بچے پانی میں تیراکی کی غرض سے اترگئے اور موج مستی کرنے لگے، کچھ ہی دیر بعد بچوں کے چیخنے اور چلانے کی آوازیں آنے لگیں جس کو دیکھتے ہوئے ساحل پر موجود سیف گارڈ کی ٹیم نے چھلانگ لگاتے ہوئے انہیں ڈوبنے سے بچالیا۔ بچائے جانے والے بچوں کی شناخت کریبا ، نتیانندا اور سوریا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تینوں بچوں کی صحت بہتر ہے ۔ 

 

محکمۂ جنگلات کی چھاپہ مارکارروائی 

لاکھوں مالیت کی غیر قانونی لکڑیاں ضبط 

کاروار 06؍ جون 2017(فکروخبرنیوز) محکمۂ جنگلات کے افسران نے ایک گودام پر کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں لاکھوں مالیت کی ساگوانی لکڑی ضبط کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ پولیس نے سنکیری کے مقیم دیانند نائک کو حراست میں لیا جس پر الزام ہے کہ وہ یلاپور سے غیر قانونی طور پر ساگوانی لکڑیاں لاکر کاروار میں فروخت کررہا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ فی الحال پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا