English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں افطاری کے لئے خریداری کرتی ہوئی عوام(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اور ہر سال ان ٹھیلوں میں بڑھوتری دیکھنے میں آرہی ہے اور یہاں سے آنے والی بھینی بھینی خوشبو عوام کو اس طرف کھینچ لانے کا سبب بنتی ہے اورلوگ نہ چاہتے ہوئے بھی قسم قسم کے پکوان خریدنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جن میں شہر کے مضافاتی علاقوں سے آنے والے لوگو ں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ،ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ یہیں سے خریداری کرتے ہیں ،خیال کیا جارہا تھا کہ اس سال بارش کی وجہ سے ٹھیلوں اور لوگوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی گی لیکن امسال ان جگہوں پر ٹھیلے دیکھنے میں آئے جہاں عام حالات میں نظر نہیں آتے ،اس سال گزشتہ سالوں کے مقابلہ جہاں ٹھیلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں عوام کی بھیڑ کی وجہ سے بذریعہ بائیک گزرنا دشوار ہورہا ہے،یہ بڑھتی بھیڑ اورراستہ میں جمع بارش کا پانی لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ کچھ لوگ تو اپنی پریشانی کی وجہ سے ٹھیلوں کو وہاں سے ہٹانے کی باتیں کررہے ہیں، اس بھیڑ میں ننھے لڑکے بھی دکھائی دئے جو ہاتھ میں دس بیس کا نوٹ لئے ٹھیلوں کے پاس چکر کاٹتے نظر آئے ،اس سے متعلق پوچھا گیا تو پتہ چلا کہ محض ان ٹھیلوں کو دیکھنے کی غرض سے لڑکے گھر میں قسم قسم کے پکوان ہونے کے باوجود کچھ نہ کچھ بہانے کے ساتھ وہاں پہونچ رہے ہیں ،یہ تو ہوا ٹھیلوں کا حال ،لیکن اس کے ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ افطار سے کچھ وقت قبل ہی یہ بھیڑ بھاڑ والی جگہ سناٹے میں تبدیل ہو جاتی ہے ،اور لوگ افطار کے موقع پر دسترخوان پر بیٹھے دعا و اذکار میں مشغول ہو جاتے ہیں ۔

بھٹکل بینگرے میں مکان پر درخت گرنے سے لاکھوں کا نقصان 

بھٹکل04؍ جون 2017(فکروخبرنیوز) یہاں تعلقہ کے بینگرے پنچایت کے حدود میں آنے والے سومیا منے نامی علاقہ میں برگد کا پرانا درخت مکانات اور ذراعت کے لئے استعمال ہونے والے پاور ٹلر پر گرنے کے نتیجہ میں کئی لاکھ کی مالیت کا نقصان ہونے کی بات سامنے آئی ہے ،فکروخبرکے مطابق مکان مالکان کی شناخت بھیرا سبرائے دیواڑیگا اور دیورایا کوپا دیواڈیگا کے طور پر کی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ درخت کئی سو سال پرانا تھا ،اور مسلسل ہو رہی بارش کے نتیجہ میں درخت جڑ سے اکھڑ کر قریب موجود مکان اور پاور ٹلر پر جا گرا ،درخت گرنے سے گھرکی دیواراور چھت کو کافی نقصان ہو ا ہے،لیکن قسمت اچھی رہی کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار وی این بھاٹکرنے موقع پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا ،بارش کے موسم میں مکان کو ہوئے نقصان کی وجہ سے دیواڑیگا کو اس کی مرمت میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا