:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

نیتراوتی ندی میں ایک شخص کی لاش بازیافت ، خودکشی کا شبہ
منگلور 29؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش نتراوتی ندی سے گوڈنابلی نامی علاقہ میں کل بازیافت کی گئی ہے ۔ مہلوک کی شناحت گریش نائک(40) مقیم بنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ندی کے کنارے پیدل چلنے کے دوران توازن کھوکر مذکورہ ندی میں گرگیا اور ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شبہ ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کو لاش کے ساتھ ایک موبائل بھی ملا ہے۔ منگلور دیہی پولیس تھانہ کے افسران معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسالہ بچی کی ڈرینیج میں گرنے سے ہوئی موت
میسور 29؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) دوسالہ بچی کی ڈرینیج میں گرنے سے موت واقع ہونے کی واردات منیشورا میں پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت رحمن خان اور ہاجرہ بیگم کی بیٹی علینا خان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے جب پانی رحمن خان کے گھر داخل ہوا تو گھر کے اندر سورہی بچی جلدی جلدی میں بچی کو گھر کے باہر بٹھادیا ، اور دوسرے کاموں میں لگ گئی۔ کچھ ہی دیر بعد بچی پانی کے تیز بہاؤ میں گرگئی، بچی کی چیخ وپکار سن کر میاں بیوی نے فوری طور پر بچی کو ڈرینیج سے نکال کر اسپتال پہنچا یا جہاں علاج کے دوران بچی کی موت واقع ہوئی۔اطلاع ملتے ہی تحصیلدار رمیش بابو نے رحمن خان کے گھر پہنچ کر گھر والوں کی تعزیت کی اور کہا کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کیے جانے پر حکومت کی جانب سے انہیں بطور معاوضہ چار لاکھ روپئے دئیے جائیں گے ، لیکن بچی کے والدین نے اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں بچی کا پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |