:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...
:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...
ان کے اس حلیہ کو دیکھ کیمپس میں موجود لوگوں نے انہیں روک لیا ،اور پولس کو اس بات کی خبر کردی ،پولس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ واردات خاندانی تنازعہ کی بناء پر انجام دی گئی تھی ،بتایا جا رہا ہے کہ شو کمار کی بہن کے ساتھ ہنومانتھ کی شادی کو سات سال ہوچکے تھے لیکن وہ برابر اسے ہراساں کئے جا رہا تھا ،اس پر بہن نے شیو کمارسے اس کی شکایت کی ، اسی بات سے مشتعل شیو کمار نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کر ڈالا ،دونوں نے پہلے تو مقتول کو کرناٹکا یونیورسٹی کیمپس میں شراب پینے کے بہانہ بلایا ،پھر اس کے سر پر ایک بھاری بھرکم پتھر دے مارا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،مضافاتی پولس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے
جیب اورٹپر کے مابین تصادم ،ایک موقع پر ہی ہلاک
منگلور: 10جنوری ؍(فکروخبرنیوز) منگلور کے پاڈل ریلوے پل کے نیچے پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کے موقع پر ہی دم توڑنے کی خبر موصول ہوئی ہے، ،یہ حادثہ 10جنوری منگل کے روز پیش آیا ہے ،حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک ہونے نہیں پائی ہے، منگلور سے کنور جا رہی ایک ٹپر لاری بی سی روڈ سے آرہی ایک جیب سے جا ٹکرائی ،ٹکر اتنی سخت تھی کہ جیب پوری طرح تباہ ہوگئی اور اس پر سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، کنکناڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے،مزید تفصیلات کا نتظار ہے
کوڈگو ضلع کے "یس پی " راجیندرپرساد کی کار، حادثہ کا شکار
کنداپور :10؍جنوری (فکروخبر نیوز)ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں کوڈگو ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ راجیندرپرساد کی نجی کار کے ایک سڑک حادثہ کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی ہے،یہ حادثہ ٹیلور کے قریب جلاڈی نامی علاقہ کی اہم شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب یس پی پرساد اپنی نجی کار پر سوار بھٹکل کی طرف سفر کر رہے تھے ، اس حادثہ میں کار ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جسے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، ،جبکہ یس پی پرساد کومعمولی چوٹیں آئی ہیں ، ذرائع کے مطابق ماضی میں اڈپی کے یس پی رہ چکے پرساد اپنی نجی کار پر بھٹکل کی جانب سفر کر رہے تھے ،اسی سفر کے دوران جلاڈی کے مقام پر کار ڈرائیو ر نے سا منے جارہی طوفان نامی بس کو اوور ٹیک کی کوشش کی تبھی ان کی کار مذکورہ بس سے ٹکرانے کے بعد مخالف سمت سے آرہی ایک اور بس سے جاٹکرائی ،جس سے کارکے اگلے حصہ کو شدید نقصان پہونچا ہے ، اس حادثہ میں ڈرائیو کو کافی چاٹیںآئی ہیں جس کا علاج کنداپور کے نجی اسپتال میں جاری ہے ،ٹرافک پولس تھانہ میں اس کے متعلق معاملہ درج کرلیا گیا ہے
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |