آج بروز جمعہ بعد نماز عصر 5 ستمبر، مسجد سلمان فارسی کے تحت آزاد نگر (سلمان آباد) میں مسجد سلمان فارسی کے باہر عوامی سہولت کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کے واٹر فلٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس کا افتتاح قاضی جماعت المسلمین بھٹکل حضرت مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے ہاتھوں ہوا۔
مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے خطاب کے دوران فرمایا کہ جو کوئی خیر کے کام میں تعاون کرتا ہے، جو کوئی اس سلسلے میں مشورہ دیتا ہے اور جو کوئی عملی خدمت انجام دیتا ہے، تینوں ثوابِ جاریہ کے مستحق ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اہلِ محلہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ جس طرح آج یہ سہولت نئی اور خوبصورت ہے، اسی طرح اسے ہمیشہ قائم اور محفوظ رکھنا اہل محلہ کی ذمہ داری ہے ۔
صدر مسجد جناب الطاف کھروری صاحب نے کہا کہ عوام کی سہولتوں کا انتظام کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس کے بعد مولانا نے افتتاحی دعا فرمائی، اور خود نل کھول کر اِس سہولت کو عوام کے سپرد کیا۔
نائب سیکریٹری مسجد جناب حبیب اللہ سدی باپا کے مطابق واٹر فلٹر کا قیام نہ صرف ہمارے محلے بلکہ پورے آزاد نگر کے لیے بڑی سعادت اور خوشی کی بات ہے۔
اوراس واٹر فلٹر کے ذریعے نہ صرف اہلِ محلہ بلکہ راہگیروں کے لیے بھی پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔”
اس افتتاحی تقریب پر اہلِ محلہ کی ایک بڑی تعداد شریک رہی
