بھٹکل : کوسموس اسپورٹس سینٹرکی جانب سے صاف پینے کا پانی کی فراہمی کےلیے واٹر فلٹرسسٹم کا افتتاح

کوسموس اسپورٹس سنٹر نے علاقہ کے لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس مقصد کے تحت سنٹر نے جدید آر او واٹر فلٹریشن سسٹم نصب کیا ہے جس کے ذریعے علاقے کے افراد کو صاف  پانی فراہم ہوگا جس کا افتتاح قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کیا۔

کوسموس اسپورٹس سنٹر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم علاقے کی عوام کو صاف پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد دے گا۔ آر او واٹر فلٹر سسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو پانی سے تمام قسم کی مضر اجزاء اور جراثیم کو دور کرکے اسے پینے کے قابل بناتا ہے۔

اس موقع پر سنٹر کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس منصوبے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور صاف پانی کی اہمیت کو سمجھیں۔ سنٹر کے مطابق یہ اقدام نہ صرف لوگوں کی صحت کے لیے مفید ہوگا بلکہ علاقے کی اہم ضرورت کو بھی پورا کرے گا۔

کوسموس اسپورٹس سنٹر کی اس فلاحی منصوبے کی کامیابی پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

اس موقع پر مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی ، مولوی اسماعیل انجم گنگاولی ندوی ، مولوی تیمور ندوی ایڈوکیٹ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

«
»

مولانا سمعان ندوی بھٹکلی کی کتاب "رسولِ انسانیت ” کا ہندی ترجمہ، ناظم ندوۃالعلماء کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا اجرا

افغانستان: خواتین کی بات چیت پر پابندی کی خبروں کی تردید