ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد طلبہ کے تعلیمی رہنمائی کے لیے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا ورکشاپ ، مہاراشٹرا کے ماہرِ تعلیم فہیم احمد مومن کی شرکت

بھٹکل (فکروخبرنیوز) اکثر طلبہ ایس ایس ایل سی کے بعد تعلیمی میدان کے انتخاب میں پس و پیش میں رہتے ہیں اور ان کی اس وقت بروقت رہنمائی نہ کی جائے تو دوسروں کا دیکھا دیکھی ایسے تعلیمی میدان کا انتخاب کرتے ہیں جس میں انہیں دلچسپی ہی نہیں ہوتی جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ طلبہ کی صلاحیتیں پروان چڑھنے کے بجائے برباد ہوجاتی ہیں۔ انہی مقاصد کے تحت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی تعلیمی کمیٹی نے طلبہ کے لیے انجمن ڈگری کالج میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ’’ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد کیا؟‘‘ ورکشاپ میں پی یو سی کے 250 طلبہ اور ایس ایس ایل سی کے 180 طلبہ نے شرکت کی۔

طلبہ کی رہنمائی کے لیے بھیونڈی سے تعلق رکھنےو الے ماہرِ تعلیم فہیم احمد مومن نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایل سی کے بعد طلبہ کے لیے بہت سے میدان ہیں۔ آرٹس، سائنس، کامرس، آئی ٹی آئی کورسز، اور ڈپلوما کورسس کی تفصیلات اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد گناتے ہوئے کہا کہ آپ جس میدان کا بھی انتخاب کریں ہر ایک کے لیے محنت اور توجہ اور لگن ضروری ہے۔

پی یو سی کے طلبہ کے لیے اے ائی ، صحافت اور قانون جیسے شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی میدان میں کے واقع پر روشنی ڈالی اور مسابقتی امتحانات جیسے NEET، JEE، سول سروسز، اور یونیورسٹی کے داخلے کے امتحانات کی تیاری کرنے کی ترغیب دی۔

ورکشاپ میں عمائدینِ شہر میں بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق صدر اشفاق سعدا ، ایڈوکیٹ سید عمران لنکا، ایڈوکیٹ آفاق کولا، بی ایم وائی ایف کے جنرل سکریٹری مبشر ہلارے، تعلیمی بورڈ کے ممبر شاداب ایس ایم، پرنسپل یوسف کولا، ہیڈ ماسٹر عبداللہ رکن الدین وغیرہ نے شرکت کی۔