English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

مودی حکومت کے خلاف راہل گاندھی کی ویڈیو وار جاری

نئی دہلی:10ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کے زوال پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی طرف سے مودی حکومت پر حملہ کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ جمعرات کے روز راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد کر دیا ہے۔ راہل نے کانگریس کی #SpeakUP (آواز اٹھاؤ) مہم کے تحت ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کروڑوں روزگار ختم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’مودی

مزید پڑھئے

پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکہ شائع کرنے والی میگزین کے خلاف ممبئی میں احتجاج

ممبئی:10ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام کے متنازع خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ممبئی میں فرانسیسی میگزین کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے نے وہی خاکے پھر سے شائع کیے ہیں جن کی بنا پر سنہ 2015 میں اس پر حملہ ہوا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام کے خیالی خاکے (کارٹون) بنا کر ڈیڑھ عرب سے زائد مسلمانوں کی دل آزادی کی جا رہی ہے۔ میڈیا

مزید پڑھئے

جموں کشمیر انتظامیہ کا 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی سے انکار

نئی دہلی:09ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز دو اضلاع گندربل اور ادھم پور کے باہر تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ یا فور جی خدمات کی توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوششوں کے منصوبے کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔ تاہم گندربل اور ادھم پور میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی خدمات 30 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال مرکز کی جانب سے آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 244 of 498  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا