English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

صدیق کپن کو مناسب علاج کے لئے دہلی کے اسپتال منتقل کرنے سپریم کورٹ نے دی ہدایت

:28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)سپریم کورٹ نے منگل کے روز کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو مناسب طبی علاج کے لئے اتر پردیش کی متھرا جیل سے دہلی کے ایک سرکاری اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اب کپن کارام منوہر لوہیا اسپتال یا ایمس یا دہلی کے کسی بھی دوسرے سرکاری اسپتال میں علاج کروایا جائے گا اورصحت یابی کے بعد انہیں متھرا جیل واپس بھیج دیا جائے گا ، اترپردیش حکومت نے ان پر ملک سے غداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (یو اے پی اے) جیسے سیاہ قوانین کے تحت

مزید پڑھئے

رافیل معاملہ : فرانس کی عدالت میں مقدمہ درج

نئی دہلی / پیرس:28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) رافیل سودے میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کے خلاف فرانس کی راجدھانی پیرس کی ایک عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ کیس درج کرائے جانے کا انکشاف منگل کی رات یعنی کل ہوا۔ اطلاعات کے مطابق 22 اپریل کو پیرس کے جیوڈیشل کورٹ میں نریندر مودی حکومت اور فرانس کی دسالٹ ایویشن کمپنی کے مابین 36 رافیل طیاروں کے حوالہ سے طے پانے والے سودے کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس حوالہ سے فرانس کے سب سے بڑے اور با وقار روزنامہ ’لی مونڈ‘ کی ویب

مزید پڑھئے

دہلی میں حکومت کا مطلب لیفٹیننٹ گورنر! راجدھانی میں متنازعہ قانون کا اطلاق

نئی دہلی:28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مرکز نے اس قانون کا اطلاق کر دیا ہے، جو دہلی میں عوام کے ذریعے منتخب شدہ حکومت کے مقابلہ میں ایل جی کو زیادہ اختیار فراہم کرتا ہے۔ نئے قانون کے مطابق دہلی حکومت کا مطلب لیفٹیننٹ گورنر ہوگا۔ دہلی کی حکومت کو اب کوئی بھی انتظامی فیصلہ لینے سے قبل ایل جی سے اجازت طلب کرنا ہوگی۔ این سی ٹی حکومت (ترمیمی) قانون 2021 نامی اس قانون میں عوام کی منتخب شدہ حکومت پر ایل جی کو فوقیت دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 201 of 499  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا