English   /   Kannada   /   Nawayathi

آخری آدمی

تیز دھوپ سامان سفر باندھ چکی تھی اور باران رحمت کے پر کیف‘روح افزا اور دلفریب جھونکے بالوں میں کنگھی کر رہے تھے ۔تھوڑی دیر بعد رم جھم بارش ہونے لگی ۔اونچی پہاڑیوں اور شہر میں موجود لوگ موسم کی اس پہلی بارش میں بھیگنے کے لیے گھر وں سے نکل آئے ۔بارش ہوتی رہی اور ساعت ساعت اس میں تیز ی آتی چلی گئی ۔ چھاجوں بر سنے والی بارش اگر کسی کو کہاجا ئے تو اتراکھنڈ کی اس بارش کو کہا جائے گا جس نے دیکھتے دیکھتے ہی جل تھل بھر دیے اور وہ رحمت سے زحمت بن گئی ۔گڑگڑاہٹ کے ساتھ بادل پھٹنے لگے

مزید پڑھئے

گجرات فسادات ‘عشرت جہاں ‘مودی اور مسلم دانشور

ہر طرف آگ ‘دھواں ‘چیخ و پکار ‘بھاگ دو ڑ‘افراتفری اور بد حواسی کاعالم تھا ۔کیا قیامت تھی جو آج سے 11سال قبل گجرات میں برپا ہو ئی۔یہ سب تو ایک طرف تھا ۔دوسری جانب نام نہاد انکاؤنٹروں کا مذموم سلسلہ بھی تھا جن میں بے شمار افراد مارے گئے ۔حد تو اس وقت ہوگئی 14جون 2004کو 19سالہ ممبئی کی معصوم عشرت جہاں اور اس کے ساتھیوں کو مودی وادی پولیس نے یہ کہہ کر گولی ماردی کہ وہ مودی کو مارنے یا گجرات فسادات کا انتقام لینے آئے تھے اور پھر معاملے کو اس طرح الجھادیا کہ حقیقت واضح نہ ہو سکی ۔

مزید پڑھئے

غدری بابوں کے سو سال

پھر بھی ان نوجوانوں نے شمالی امریکہ سے لیکر جالندھر، ہوشیارپور، فیروز پور، لاہور، پشاور اور یہاں تک کہ لائل پور اور سرگودھا کے چک نمبر چار میں بھی غلام ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی آگ جلائی ہوئی تھی۔ان نوجوانوں میں کسان مزدور بھی تھے، تارکین وطن مزدور پیشہ بھی تو کولمبیا اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں سے نکلے ہوئے اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی۔ ان میں صرف سکھ اور پنجابی ہی نہیں تھے۔ ان میں برکت اللہ اور کریم بخش جیسے مسلمان بھی تھے تو ونیش گنیش پنگلے بالمعروف وی جی پنگلے جیسے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 417 of 420  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا