English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ٹماٹر کے بعد اب کیلوں کی باری ، فی کلو سو روپئے میں فروخت ہورہے ہیں کیلے

share with us

بھٹکل:7ستمبر2023 (فکروخبرنیوز) ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر چھونے کے بعد اب کم ہی کیا ہوگئی تھیں کہ اب پھلوں کی قیمتیوں نے رفتار پکڑنی شروع کردی ہے۔ خیال کیا جارہا تھا کہ ٹماٹر کے بعد پیاز کی باری تھی لیکن پیاز کی قیمتیں 32 سے 35 کے درمیان اٹک گئیں اور کیلوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔

ساحلی علاقوں میں ایک خاص قسم کے کیلے پائے جاتے ہیں جنہیں مقامی زبان میں "فٹ بالی" کہا جاتا ہے۔ یہ کیلے سائز میں عام کیلوں کے مقابلہ میں چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ذائقہ کے اعتبار سے میٹھے ہوتے ہیں اور بہت ذوق سے کھائے جاتے ہیں۔ عام دنوں میں اس کی قیمت پچاس سے ساٹھ روپیے کے درمیان رہتی ہے۔ ہفتہ واری بازار سنتے مارکٹ میں چالیس روپیے میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ آج کل یہی کیلے مارکیٹ میں ایک سو اور بعض ساحلی علاقوں میں ایک بیس روپئے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ بھٹکل میں اس کی قیمت فی کلو ایک سو روپیے ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کیلوں کی فراہمی میں کمی بتائی جارہی ہے۔

وجہ کچھ بھی ہو لیکن اب عوام کو پھلوں کی قیمتیں ادا کرنے کے لیے اپنی جیبیں ڈھیلی کرنی پڑیں گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا