English   /   Kannada   /   Nawayathi

سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل کی طرف سے استقبال رمضان کے موضوع پر مستورات کے لیے فقہی مسائل کا آغاز

share with us

بھٹکل 17 مارچ 2023 (فکرو خبر نیوز) سن شائن اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ میں مستورات کے لیے استقبال رمضان کے موقع پر فقہی مسائل کا ایک پروگرام کل 23/شعبان المعظم 1444 مطابق 16/ مارچ 2023 بروز جمعرات بعد نماز عصر سن شائن اسپورٹس سینٹر کے آمنہ ہال میں مستورات کے لیے جامعة الصالحات بھٹکل کی حدیث و فقہ کی موقر معلمہ محترمہ نسیمہ محتشم صاحبہ کا تفصیلی  فقہی درس کا آغاز ہوا جس میں محترمہ نے ماہ رمضان میں پیش آنے والے مسائل کا تفصیلی درس دیا۔ اس موقع پر حلقہ سن شائن اسپورٹس سینٹر کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں کوسموس اسپورٹس سینٹر اور رویل اسپورٹس سینٹر نے اپنے اپنے علاقوں کی مستورات کو جمع کرنے میں بڑا تعاون کیا۔ محترمہ نسیمہ صاحبہ نے ابتدا میں ہم رمضان کا کیسے استقبال کریں اور رمضان کی آمد سے قبل اپنے آپ کو مکمل اللہ اور رسول کے احکامات کے تابع بنانے پر زور دیا پھر عورتوں کے اہم مسائل اور اس کے حل کو فقہ شافعی کے حوالے سے سامعات کے سامنے رکھا۔ بالخصوص حیض و نفاس اور حاملہ عورتوں کے مسائل کو مدلل انداز میں پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں سامعات کو سوالات کا موقع دیا گیا جن کے جوابات محترمہ نسیمہ صاحبہ نے بہترین انداز میں دیئے۔ اور سن شائن اسپورٹس سینٹر کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا  اور سن شائن اسپورٹس سینٹر کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ عورتوں میں فقہی مسائل کی بیداری کے لیے  وقتا فوقتا اس طرح کے فقہی مسائل کے پروگرامات منعقد کرتے رہنا چاہیے۔ پروگرام کا اختتام نسیمہ اپا کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔ مستورات کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر شریک ہوکر مستفید ہوئیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا