English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام-میگھالیہ سرحد پر تشدد معاملہ پرکانگریس صدر کھڑگے کا بی جے پی پر حملہ

share with us

نئی دہلی:23نومبر2023(فکروخبر/ذرائع) آسام-میگھالیہ سرحد پر منگل کو علی الصبح غیر قانونی لکڑی لے جانے والے ٹرک کو روکنے کے بعد شروع ہونے والے تشدد میں ایک فارسٹ گارڈ سمیت 6 افراد کی موت کے معاملہ پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کے نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے) اور اس کے کئی اتحادیوں نے شمال مشرقی خطے کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام-میگھالیہ سرحد پر پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ 6 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا این ای ڈی اے (نیڈا) نارتھ ایسٹ کو ناکام کر چکا ہے۔ نیز، اب وقت آ گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ دونوں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کو حل کر لیں، اس سے پہلے کہ حالات مزید خراب ہو جائیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسام کے جنگلات کے اہلکاروں نے منگل کی صبح تقریباً 3 بجے مکرو علاقے میں ایک ٹرک کو روکا تھا، جس میں مبینہ طور پر غیر قانونی لکڑیاں تھیں۔ اس کے بعد ہونے والے تشدد میں 6 افراد کی موت ہو گئی، جن میں آسام کا ایک جنگلاتی کارکن اور میگھالیہ کے 5 شہری شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا