English   /   Kannada   /   Nawayathi

’کانگریس ہمیشہ سے فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے‘، پی ایف آئی پر پابندی کے بعد جئے رام رمیش کا رد عمل

share with us

:28؍ ستمبر2022(فکروخبر،ذرائع)مرکزی حکومت کے ذریعہ پی ایف آئی پر پانچ سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے سبھی طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اکثریت یا اقلیت کی بنیاد پر مذہبی تشدد میں فرق نہیں کرتے۔

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ کانگریس کی پالیسی ہمیشہ سے بغیر کسی خوف کے، بغیر کسی سمجھوتہ کے فرقہ پرستی سے لڑنے کی رہی ہے۔ ہم ہر اس نظریہ اور ادارہ کے خلاف ہیں جو ہمارے سماج کا مذہبی پولرائزیشن کرنے کے لیے تعصب، نفرت، کٹرپسندی اور تشدد کا سہارا لیتی ہے۔ ہم ہندوستان کے تنوع کو محفوظ کرنے اور فروغ دینے کی لڑائی ترجیح کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور نیشنلزم کے تہوار میں ہندوستان کے سیکولر اور اجتماعیت کے تانے بانے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر حکومت نے کارروائی کی ہے۔ لگاتار چھاپہ ماری کے بعد اب وزارت داخلہ نے پی ایف آئی اور اس کی ساتھی تنظیموں پر پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ٹیرر لنک کو لے کر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ای ڈی اور این آئی اے کے پہلے راؤنڈ کی چھاپہ ماری میں 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہیں دوسرے راؤنڈ کی چھاپہ ماری میں 247 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا