English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی میں بھی آج چسپاں کیے گئے پے سی ایم کے پوسٹرز

share with us
paycm, karnataka,

اڈپی 26؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے رسی کشی زوروں پر ہے۔ گذشتہ دنوں پے ٹی ایم طرز کے پے سی ایم پوسٹرچسپاں کرنے کے بعد دونوں میں لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ پوسٹر پر 40% اکسیپٹیڈ نام کا سلوگن بھی لکھا گیا ہے جس سے کانگریس نے چالیس فیصد بدعنوان سرکار کے الزامات عائد کیے ہیں، وہیں بی جے پی نے بھی سدارامیا اور ڈی کے شی کی تصاویر کے تصاویر کرکے چسپاں کیے لیکن کانگریس کے سامنے کے بی جے پی کی چال کامیاب نہیں ہوسکی۔

بنگلورو میں لگے پوسٹر کے بعد آج اڈپی میں یہاں کی ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کی قیادت میں یہاں کراولی بائی پاس کے نزدیک فلائی اوور پر بی جے پی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مہم کا انعقاد کیا گیا۔

کارکنوں نے ضلع یوتھ کانگریس کے صدر دیپک کوٹیان کی قیادت میں PayCM کے اسٹیکرز چسپاں کیے اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا