English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی : تین طالب علم سمندر میں ڈوب کر ہلاک

share with us

اُڈپی،25 ستمبر2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  اتوار، 25 ستمبر کو ہوڈ بیچ پر سمندر میں اترے تین طالب علم ڈوب گئے۔

ان میں سے دو کو سیاحوں نے فوری طور پر بچا لیا لیکن انہوں نے اسپتال میں آخری سانس لی۔ ایک اور شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، وہیں لاپتہ شخص کی لاش بھی ملی جس کی شناخت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شریکا کے نام سے ہوئی تھی۔

15 طالب علموں کا ایک گروپ ہوڈ کے ساحل پر آیا تھا اور تیراکی کے لیے سمندر میں اترا تھا۔ تیز لہر کے باعث تینوں طلبہ سمندر میں بہہ گئے۔

تینوں میں سے نشانتھ اور شنمکھا کو مقامی لوگوں نے بچایا اور منی پال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان دونوں نے اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔ لاپتہ ہونے والے شریکاس کی لاش بھی مل گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا