English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈرینیج مرمت کے دوران دیوار گرگئی : چار افراد ہلاک

share with us

نوئیڈا:20ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اتر پردیش کے نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 علاقے کے سیکٹر 21 میں ڈرینیج کی مرمت کے دوران دیوار گرنے سے چار مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور جے سی بی کی مدد سے موقع پر ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جل وایو وہار کے قریب نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے ڈرینیج کی مرمت کا کام کیا جا رہا تھا۔ اس دوران باؤنڈری وال گرنے سے حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو بچانے کا کام شروع کیا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ فی الحال جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ملبہ ہٹانے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا