English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یومِ آزادی ، تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی مرکزی تقریب ، اسسٹنٹ کمشنر نے کی پرچم کشائی

share with us
bhatkal, yaume azadi_

بھٹکل15؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) ہمارے ملک ہندوستان نے آج آزادی کے پچہتر سال مکمل کیے اور آج 76 واں یومِ آزادی پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

بھٹکل میں آج مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے پرچم کشائی کی اور اس کے بعد منعقدہ تقریب میں ایم ایل اے سنیل نائک سمیت مختلف افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسی طرح اس مرکزی تقریب میں این سی سی سمیت مختلف اسکولوں کے طلباء نے جھنڈے کو سلامی دیتے ہوئے پریڈ میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر ملک کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے اسلاف کو یاد کیا گیا اور بتایا گیا کہ کس طرح انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کو قربان کیا۔

اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے گیت گاکر ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کیا۔

شہر کے مختلف ملی اور سماجی اداروں کے ذمہ داران نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے جھنڈے کو سلامی دی۔

اس کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام کالجوں اور اسکولوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریب پورے جوش وخروش سے منائی گئی، ان کے اساتذہ ومعلمات نے یومِ آزادی میں اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم مجاہدینِ آزادی کو یاد کرکے ملک کے لیے ہر طرح کی قربانیاں پیش کرنے پر طلبہ کو ابھارا اور اس بات کا اظہار کیا کہ جب تک ہم ملک کے لیے اپنی قربانیاں پیش نہیں کریں گے ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا