English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

share with us

:02جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)میٹروپولیٹن عدالت نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے عدالت انہیں سات ​​دن کی ریمانڈ میں بھیجا تھا۔پبلک پراسیکیوٹر امت پٹیل نے کہا کہ گجرات پولیس نے ملزم تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کا مزید ریمانڈ طلب نہیں کیا اور عدالت سے کہا کہ انہیں عدالتی تحویل میں رکھا جائے۔ وہیں میٹروپولیٹن عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گرفتار کر کے احمدآباد کرائم برانچ کے حوالے کیا تھا۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو احمد آباد کی میٹرو پولیٹن گھیکانتا عدالت میں پیش کیا گیا۔ کرائم برانچ نے تیستا سیتلواڑ کو عدالت سے 14 دن کی ریمانڈ میں دینے کی مانگ کی تھی، تاہم عدالت نے سات ​​روزہ ریمانڈ دیا تھا۔ وہیں تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو میٹروپولیٹن عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ تیستا سیتلواڑ ایک سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ وہ سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (CJP) کے سیکرٹری بھی ہیں جو کہ 2002 میں گجرات تشدد کے متاثرین کی وکالت کے لیے بنائی گئی ایک تنظیم ہے۔ تیستا نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی سمیت 62 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مجرمانہ الزامات کی درخواست کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا