English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہارس ٹریڈنگ پر جی ایس ٹی: کانگریس نے وزیرخزانہ نرملا سیتارمن پر کساطنز

share with us

:30جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)جی ایس ٹی (گڈس اینڈ سروسز ٹیکس) کونسل کے فیصلوں پر میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زبان کچھ ایسا نکل گیا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین اسے شیئر کررہے ہیں ، وہیں کانگریس کا کہاں خاموش رہنے والی تھی اس کے رہنماوں نے بھی یہ ویڈیوشیئر کرتنقید کی ہے۔

اس کلپ کو کانگریس کی سوشل میڈیا کنوینر روچیرا چترویدی نے اس تبصرہ کے ساتھ شیئر کیا : "ہارس ٹریڈنگ پر جی ایس ٹی؟"

GST on horse-trading? video

بدھ کو، وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے کیسینو، آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور لاٹری پر 28 فیصد ٹیکس کے فیصلے کو موخر کر دیا ہے

ایک مختصر ویڈیو کلپ میں نرملا سیتارامن کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا: "دوسرا جی او ایم،  سٹے بازی، جوا، کیسینو، ہارس ٹریڈنگ (الفاظ کو درست کرتے ہوئے ) ہورس ریسنگ سے متعلق ہے..."

پون کھیرا نے اس کے بعد ٹویٹ پر تبصرہ کیا۔

"میں جانتا تھا کہ نرملا سیتارمن جی میں (بیلٹ) باکس سے باہر سوچنے کی صلاحیت ہے۔ ہاں نرملا جی، ہارس ٹریڈنگ پر جی ایس ٹی ہونا چاہئے،" کانگریس لیڈر نے لکھا۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر جی ایس ٹی کی شرحوں کو اگست کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی جائے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا