English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور کے دو نوجوانوں نے موٹر سائیکل کے ذریعہ نو ہزار کلومیٹر کا سفر طئے کیا

share with us
shirur, bhatka, take subhan, naveed shirur, bike rider,

بھٹکل 20؍ جون 2022 (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے قریبی علاقہ شیرور کے سے تعلق رکھنے والے  روگے نوید عالم اور طبکے سبحان نے تقریباً تیس سال پرانی ایل ایم ایل ویسپا کے ذریعہ نو ہزار کلومیٹر کا سفر طئے کیا ہے۔

جناب ابومحمد کھوکا نے فکروخبر کو بتایا کہ انہوں نے شیرور سے یہ سفر شروع کیا اور پہلے مرحلہ میں کنیاکماری کی مسافت صرف تین دن میں طئے کی۔ اس کے بعد یہاں سے بنگلورو ، حیدرآباد ، عادل آباد ، ناگپور ، دہلی ، پنجاب اور ہماچل پردیش سے ہوتے ہوئے کشمیر پہنچے اور اس کے بعد لداخ کا بھی انہوں نے سفر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انیس ہزار چوبیس فیٹ کی بلندی پر واقع املنگلا کا سفر بھی طئے کیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ اس کے بعد وہ شیرور کے لیے واپس ہوئے۔ ان کے مطابق اس پورے سفر میں انہوں نے 9012 کلومیٹر کا سفر طئے کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سفر میں انہیں بہت سے مراحل سے گذرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ اندازہ نہیں کرسکتے کہ ویسپا کے ذریعہ اتنا لمبا سفر وہ کیسے طئے کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے سفر کے دوران ویسپا نے ان کا پورا ساتھ دیا اور چڑھائی سے لے کر ڈھلوان تک وہ ہر جگہ ساتھ رہی۔

ان کی شیرور آمد کے بعد غوثیہ یوتھ اسوسیشن نے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں انہوں نے اپنے سفر کی تمام تفصیلات سامنے رکھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا