English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنیرا مسلم خلیج کونسل کے وفد کی سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ایڈی یوروپا سے ملاقات، اقلیتوں کے مسائل پر ہوئی گفتگو

share with us
canera mulsim khaleej council ,  B. S. Yediyurappa

بھٹکل 11؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) کنیرا مسلم خلیج کونسل کے ایک وفد نے کل دبئی میں جناب محمد میراں صاحب منیگار کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ایڈی یوروپا سے ملاقات کی ۔

سکریٹری جنرل جناب ابومحمد مختصر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کرناٹک میں اقلیتوں پر کی جانے والے ایک طرفہ زیادتیوں اور غیر جمہوری کارروائیوں پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حالات پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کنیرا مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری مولانا ارشاد علی افریقہ نے بتایا کہ ایڈی یوروپا نے تمام تر باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقلیتوں کے فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک وفد آکر بنگلورو میں ملاقات کرکے ان تمام باتوں کو سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی کنیرا مسلم خلیج کونسل کا ایک وفد بنگلورو میں سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ایڈی یوروپا نسے ملاقات کرکے مسلمانوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش ضرور کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا