English   /   Kannada   /   Nawayathi

آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی بی کی جانچ میں انکشاف

share with us

:02مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)این سی بی ذرائع کی جانب سے قائم کردہ ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آرین کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کورڈیلیا ڈرگ پارٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے سمیر وانکھیڈے کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی اور کیس کو ایس آئی ٹی کو سونپ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی بی کے ذریعہ تچکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آرین خان کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ آرین خان کسی انٹرنیشنل منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا جبکہ کورڈیلیا ڈرگس پارٹی پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں شامل تھیں جس کے دوران آرین خان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بات نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورڈیلیا ڈرگس پارٹی اسکینڈل نے ایک سیاسی طوفان کو برپا کر دیا تھا جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ این سی بی کی جانب سے کی گئی کارروائی مشکوک ہونے کے بعد معاملے کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایس آئی ٹی نے چونکا دینے والی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرین کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔ اس لیے نارکوٹکس کنٹرول روم کے اُس وقت کے ڈویژنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے کردار پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا