English   /   Kannada   /   Nawayathi

نواب ملک ، ہم تمہارے ساتھ ہیں : مالیگاوں میں احتجاج

share with us

مالیگاؤں:24فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی، اوقاف، فروغ مہارت و کاروبار وزیر کے وزیر نواب ملک کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے خلاف مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں میں این سی پی کارکنان اور دیگر لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں آصف شیخ کی قیادت میں ای ڈی اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا

اس موقع پر آصف شیخ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے کابینی و اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو ان کی حق گوئی و بیباکی کے عوض سے بی جے پی نے سیاسی دشمنی نکالنے کے لیے گرفتار کروایا ہے۔شیخ آصف نے کہا کہ یوپی انتخابات میں ہندو ووٹرز کو اپنی جانب کرنے کے لیے بی جے پی نے مہاراشٹر کے ایک مسلم رہنما نواب ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج این سی پی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جسے دبانے کے لیے بی جے پی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں اور سیکولر مسلم قیادت کو کمزور کرنے کے لیے بی جے پی کی یہ حکمت عملی وقتی طور پر کامیاب ہوسکتی ہے لیکن ایک دن اس کا انجام برا ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواب ملک گذشتہ سال بھر سے بی جے پی کی عوامی دشمنی پالیسی کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔

معلوم ہو کہ نواب ملک کو بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا۔ ای ڈی نے ممبئی انڈر ورلڈ، مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے بعد نواب ملک کو گرفتار کیا۔

اس کے بعد انھیں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے وزیر نواب ملک کو 8 روزہ ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا، جس کی وجہ سے نواب ملک اب 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا