English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی ریالیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

share with us

:23جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)الیکشن کمیشن نے فزیکل ریالیوں اور روڈ شوز پر عائد پابندی کو 31 جنوری تک بڑھادیا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اور امیدواروں کو پہلے مرحلہ کےلیے عام جلسوں کی 28 جنوری اور دوسرے مرحلہ کےلیے یکم فروری سے اجازت رہے گی۔

پہلے دو مرحلوں کی پولنگ کےلیے امیدواروں کی آوٹ ڈورمیٹنگ کےلیے 500 افراد کے اجتماع تک کی اجازت الیکشن کمیشن نے دی ہے۔ کمیشن نے وزارت صحت اور ریاستوں کے چیف سکریٹریز و ہیلتھ سکریٹریز کے علاوہ چیف الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تاہم تین رکنی کمیشن نے صورتحال کا جامع طور پر جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

کمیشن نے گھر گھر مہم کےلیے افراد کی حد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اب 5 کے بجائے 10 افراد کو گھر گھر جاکر مہم چلانے کی اجازت رہے گی۔ تاہم سیکوریٹی عملہ ان 10 افراد میں شامل نہیں ہوگا۔ وہیں 28 جنوری سے امیدوار اور پارٹیوں کو پہلے مرحلہ کےلیے کھلے مقامات پر زیادہ سے زیادہ 500 افراد کے ساتھ جلسے منعقد کرنے کی اجازت رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا