English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں نائٹ اور ویکنڈ کرفیو میں 31 جنوری تک توسیع : تعلیمی اداروں کے سلسلہ میں ضلعی سطح پر کیے جائیں گے اقدامات

share with us
Karnataka, Karnataka night curfew, night curfew exented in Karnataka, weekend curfew in Karnataka, cm bimmai,

بنگلور 11 جنوری 2022 (فکرو خبر نیوز) کرناٹک بھر میں کورونا معاملات کے اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر بسواراج بومئی نے منگل 11 جنوری کو پابندیاں مزید بڑھانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نافذ پابندیاں بشمول نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ لاک ڈاؤن جنوری کے آخر تک جاری رہیں گے۔ چیف منسٹر نے کرناٹک میں تیسری لہر کے تعلق سے ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (TAC) کے ارکان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔

 سرکاری پریس ریلیز کے مطابق چیف منسٹر نے میٹنگ کے بعد یہ بھی اعلان کیا کہ بنگلورو میں 27 نئے COVID-19 کیئر سنٹر کھلیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فزیکل ٹرائجنگ سنٹرز میں انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا جائے گا، اور ہاؤس سرجنز اور فائنل ایئر کے نرسنگ طلباء کی خدمات کو ہوم آئسولیشن میں مدد اور ٹرائیجنگ میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ-19 میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے تعلقہ اسپتالوں کے آئی سی یوز اور وارڈوں میں بستر الگ کیے جائیں۔ ضلعی حکام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان بچوں کے علاج کے لیے ادویات کا ذخیرہ کریں جن کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے۔ ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ضلعی سطح پر کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ صحت اور تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر 15 دن بعد تمام اداروں میں بچوں کا باقاعدہ چیک اپ کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (BBMP) کے چیف کمشنر مقامی صورتحال کی بنیاد پر مزید پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیرالہ، مہاراشٹرا اور گوا کی سرحد سے متصل علاقے میں نگرانی کو بڑھایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا