English   /   Kannada   /   Nawayathi

طویل ترین بندش کا خاتمہ: یوگنڈا میں 20ماہ بعد اسکولوں دوبارہ کھل گئے

share with us

 


کمپالا : 10/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)یوگنڈا میں کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں اسکولوں کی طویل ترین بندش کا خاتمہ کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں کورونا پابندیوں کے تحت 20 ماہ سے اسکول بند تھے جو اب کھول دیئے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں اسکولوں کی بندش کا یہ سب سے بڑا دورانیہ ہے۔

یوگنڈا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے پر مارچ 2020 میں اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔ ایک سال بعد جنوری میں اسکول دوبارہ کھولے گئے لیکن جلد ہی بند کردیئے گئے جس پر والدین نے احتجاج بھی کیا تھا۔

دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک یوگنڈا کے اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور اسکولوں کی بندش کے دوران طلبا آن لائن تعلیم بھی جاری نہیں رکھ سکے تھے جب کہ تعلیمی شرح بھی نہایت کم ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں لیکن حیران کن طور پر یوگنڈا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عین ممکن ہے کہ ناقص صحت کے نظام کی وجہ سے یہ فیصلہ جلد واپس لینا پڑے گا۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا