English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت :  موسلا دھار بارش کی وجی سے سڑکیں زیر آب، اسکول بھی بند

share with us


 

02/جنوری2022(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرح کویت میں بھی ان دنوں موسلا دھار بارش ہورہی ہے اور اس سے سیلاب کی اطلاعات مل رہی ہیں- کویتی سرحدی شہر سلوی میں سیلاب سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور شہریوں کے مکانات اور کاروباری مراکز کے تہہ خانوں میں پانی بھر گیا-

عاجل ویب سائٹ کے مطابق کویتیوں کے گھروں کے تہہ خانوں میں پانی بھر جانے کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں- متعدد وڈیوز ایسی بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں جن میں گاڑیوں کے پہیے سڑکوں پر کھڑے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں-

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/January/21/2022/2_kuwait_44.jpg
بارش کا سلسلہ اتوار کی رات تک جاری رہے گا- (فوٹو طقس الخلیج)

 

یاد رہے کہ کویت میں سنیچر اور اتوار کی شب موسلا دھار بارش ہوئی- کویتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے- کہیں کہیں درمیانے درجے کی بھی بارش ہے-

موسمیات کے مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ آج آدھی رات تک کویت میں بارش ہوتی رہے گی اس کے بعد بارش کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا جبکہ کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے-

کویتی جریدے الیوم السابع اور آر ٹی کے مطابق کویت نے اعلان کیا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کے بند ہوجانے کے باعث تمام سرکاری سکول کل پیر کو بند رہیں گے-

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/January/21/2022/2_kawait_1.jpg
بارش کی وجہ سے پیر کو سکول بند رہیں گے- (فوٹو عاجل)

 

کویت میں وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر علی المضف نے توجہ دلائی کہ سکولوں کی صورتحال دریافت کرنے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ذمہ داران ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں-

دوسری جانب کویتی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ 103 درخواستیں مدد کے لیے موصول ہوئیں 106 افراد کو جو بارش کے باعث گھروں اور مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تھے بحفاظت نکال لیا گیا-

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا