English   /   Kannada   /   Nawayathi

کل سے حرمین میں سماجی فاصلوں کے ساتھ جملہ عبادات ادا کی جائے گی

share with us


29/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع)حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد کا آغاز کل جمعرات سے ہوگ

سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں‘۔

’اس مقصد کے لیے پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے سٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شرع ہوچکا ہے‘۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مصلوں کی دوبارہ تقسیم ہو رہی ہے تاکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے‘۔

’تمام مصلوں میں بھی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے سٹیکر چسپاں کئے جارہے ہیں‘۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام زائرین کو ماسک کی پابندی کرنی ہوگی نیز مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا‘۔

 

Urdu News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا