English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا عبدالحمید ازہریؒ کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے بڑا خسارہ

share with us


مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعزیتی بیان


نئی دہلی:04 دسمبر(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قدیم رکن حضرت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کی وفات پر بورڈ کے جنرل سکریڑی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے تعزیتی بیان میں فرمایاکہ مولانا عبدالحمید ازہری صاحبؒ بلند پایہ عالم دین، صاحب نظر اور درمند قائد تھے، اللہ تعالیٰ نے اُن کو سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ بلند حوصلگی اور جرأت وہمت سے بھی نوازا تھا، CAA اور NRC  کے خلاف احتجاج کے وقت انھوں نے طبقہئ علماء میں شاید سب سے بڑھ کر حصہ لیا اور بے خوف ہو کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا فریضہ انجام دیا، وہ ریاست مہاراشٹرا کی مردم خیز دینی درسگاہ معہد ملت مالیگاؤں کے قدیم فضلاء میں تھے، انھوں نے جامعہ ازہر سے اپنی تعلیم کی تکمیل کی اور نمایاں علمی مقام حاصل کیا، وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور مسلم راشٹریہ مورچہ کے قومی صدر تھے، اُن کی وفات نے ایک بڑا خلا پیدا کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغرفت فرمائے، درجات کو بلند کرے اور ملت اسلامیہ کو اُن کابدل عطا کرے۔ 


                               جاری کردہ

                              ڈاکٹرمحمدوقار الدین لطیفی 
                                (آفس سکریٹری)    

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا