English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی پر پھر برسے راہل گاندھی

share with us

:04 دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو ہندوستانی سرکار سو رہی ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چلیے حکومت کو جگاتے ہیں۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے #SpeakUpforCovidNyay لگایا ہے۔

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار چھپانے کے الزام عائد کیے ہیں۔ راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کورونا مہلوکین کے صحیح اعداد و شمار پیش کیے جائیں۔ ساتھ ہی کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ راہل گاندھی لگاتار کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے 24 نومبر کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات ماڈل کی بات تو ہوتی رہتی ہے، ہم نے جن کنبوں سے بات کی سب نے یہ کہا کہ کووڈ کے وقت نہ ان کو آکسیجن کی فراہمی ہوئی، نہ بستر ملا اور نہ ہی ونٹیلیٹر۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جب حکومت کو لوگوں کی مدد کرنی تھی تب حکومت نہیں تھی، جب لوگوں کو معاوضے کی ضرورت تھی تب بھی وہ وہاں نہیں تھی۔ حکومت جھوٹے اعداد و شمار پیش کرتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا