English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں ہزاروں افراد کو ملی راحت ،جانیے انتظامیہ کیا فیصلہ لیا ہے!

share with us

کابل:06اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) نئی افغان انتظامیہ نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزراء کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں وزارت داخلہ کو پاسپورٹ اور تذکرہ یا قومی شناختی کارڈ کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقامی میڈیا نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی ہے اور محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر عالم گل حقانی کے حوالے سے بتایا کہ ہر روز تقریباً چھ ہزار پاسپورٹ کے حساب سے پہلے مرحلے میں تقریباً پچیس ہزار پاسپورٹ جاری کیے جائینگے۔

یاد رہے کہ پندرہ اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا اجرا روک دیا گیا تھا جہاں بیرون ملک سفر کیلئے روزانہ ہزاروں افراد کابل میں محکمہ پاسپورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔

اس سے قبل  گزشتہ ماہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ افغانستان کے لیے ایک نئے آئین کی ضرورت ہے جو آزاد افغانستان میں بنایا جائے گا اور اس میں سب کے حقوق درج ہوں گے، طالبان نے کہا تھا کہ وہ شریعت کے مطابق ملک میں نیا آئین نافذ کریں گے۔

افغانستان کا موجودہ آئین جنوری 2004 میں بنایا گیا تھا۔ اس آئین کو بنانے کے لیے افغان سیاستدانوں اور عمائدین نے ملک کے طول و عرض میں جرگے منعقد کیے تھے۔ افغانوں کا کہنا ہے کہ ان کا موجودہ آئین اسلامی اصولوں کے مطابق ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا