English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کےشیر خوار بچے تک اسرائیلیوں کے مظالم سے محفوظ نہیں

share with us

: 29 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انسانی حقوق کے کارکنوں کے حوالے سے بتایا ہے ان افراد نے گھروں پر اور کاروں پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ ایک اسرائیلی انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپ کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں شرٹس کے بغیر درجنوں اسرائیلی آباد کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے جو آبادی کے گھروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود اسرائیلی فوجی ان کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر یہ کہتے ہوئے کوئی رائے دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ اس بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا