English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی یمن میں ڈرون حملہ، 7 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

share with us

یمن:27؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)یمن کے جنوب میں گزشتہ شب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں شدت پسندتنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سات مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ایک یمنی خفیہ اہلکار نےبتایا کہ بیعدہ صوبے میں ممکنہ امریکی ڈرون حملے میں تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان میں سوار تمام سات جنگجو مارے گئے۔ یہ بات اہم ہے کہ یمن میں جاری شورش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی مقامات پر شدت پسند تنظیم القاعدہ اپنے مضبوط ٹھکانے قائم کر چکی ہے جب کہ اس تنظیم سے وابستہ جہادیوں کے خلاف امریکی ڈرون کارروائیاں بھی معمول ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا